فردوس عاشق اعوان کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، حنا دلپزیر

فردوس عاشق اعوان کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، حنا دلپزیر


پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی لیجنڈری، ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ اگر کسی سیاسی خاتون پر بائیو پِک بنی تو میں فردوس عاشق اعوان کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، مجھے وہ بہت پسند ہیں۔

اداکارہ حنا نے حال ہی میں کامیڈین، اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

حنا دلپزیر نے اس دوران متعدد سوالات کے جواب دیے اور اپنے مشہور ڈرامے  ’بلبلے‘ اور اس کے کردار ’مومو‘ سے متعلق بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر کا بتانا تھا کہ ہم چھ بہنیں ہیں، میرا بچپن دبئی میں گزرا ہے، سب بہنیں پاکستان سے باہر ہیں، میں اکیلی پاکستان میں رہائش پذیر ہوں۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک مذہبی خاتون بھی ہوں، انٹرویو کے دوران اُنہوں نے روحانیت سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

اپنے شوق و مشاغل سے متعلق بات کرتے ہوئے حنا دلپزیر کا بتانا تھا کہ مجھے شعر و شاعری اور موسیقی سے بہت لگاؤ ہے، میوزک بہت پسند کرتی ہوں، میں خود بھی شعر و شاعری کرتی ہوں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے گانا اور شعر و شاعری بھی سنائی۔

حنا دلپزیر نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ بھی بہت اچھی آواز کے مالک ہیں، وہ بہت اچھا گانا گاتے ہیں۔

اس پر شو کے میزبان احمد علی بٹ نے بھی حنا دلپزیر کے اس بیان کی تائید کی۔

اُن کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ نہیں رہنے دیں ورنہ فہد مصطفیٰ اور مزید شوخے ہو جائیں گے۔

حنا دلپزیر نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے بہت پہلے فہد مصطفیٰ سے پوچھا تھا کہ تم گانا کیوں نہیں گاتے ہو؟ اس کے جواب میں اداکار نے جواب میں مجھے کہا تھا کہ کچھ چیزیں بس میرے اپنے لیے ہیں۔

حنا دلپزیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے لیے بہت سارے ایسے پروجیکٹ کیے ہیں جن کا اسکرپٹ پسند نہیں تھا مگر بس ذبردستی کرنے پڑے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کسی کی بھی بے عزتی کرنا سخت نا پسند ہے، میں کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھاؤں گی، نیچا نہیں دکھاؤں گی اور نہ ہی کسی کی توہین کروں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں