شادی شدہ زندگی میں قربانی دینی پڑتی ہے، رنبیر کپور

شادی شدہ زندگی میں قربانی دینی پڑتی ہے، رنبیر کپور


اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریف اور ازدواجی زندگی میں انکی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ 

بالی ووڈ نگری کے صف اول کے اداکاروں میں سے ایک رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 14 اپریل 2022 کو شادی کے بندھن میں بندھے اور اسی برس کے آخر میں رنبیر اور عالیہ ایک بیٹی کے والدین بھی بن گئے۔

رنبیر کپور اکثر انٹرویوز میں اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہیں اور حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کی قربانیوں کے معترف نظر آئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ خاص طور پر جب آپ شادی میں ہوتے ہیں، تو آپ کو اپنی شخصیت کو چھوڑنا پڑتا ہے اور وہ (عالیہ) بھی اپنی شخصیت چھوڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم زندگی کو ایک دوسرے کےلیے جینے کے قابل بنانے کی خاطر ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ کسی بھی شادی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ آپ کو چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے، آپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے۔ یہ ناممکن ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے کو اسی طرح پسند کریں جیسے وہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں