صبح کے 4 بجے تو اپنی گرل فرینڈ کے گھر جانا بھی بدتمیزی ہے: متھیرا

صبح کے 4 بجے تو اپنی گرل فرینڈ کے گھر جانا بھی بدتمیزی ہے: متھیرا


پاکستانی میزبان و ماڈل متھیرا نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دبے الفاظوں میں تنقید بھی کر دی اور کہا کہ صبح کے 4 بجے تو اپنی گرل فرینڈ کے گھر جانا بھی بدتمیزی ہے۔

متھیرا نے نجی تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کی اور ان کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہو، میں کسی کے باپ کے لیے بھی رات 12 بجے کے بعد گھر سے نہیں نکلتی۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ انتظار کرسکتا ہے لیکن آج کل کے جو حالات ہیں انہیں دیکھتے رات 12 کے بعد نہیں نکلنا چاہیے۔

متھیرا نے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق حالیہ تنازع پر مزید کہا کہ مجھے پوری کہانی کا نہیں پتا لیکن آپ صبح کے 4 بجے اپنی گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جا سکتے، وہ بدتمیزی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کی شعر و شاعری مجھے پسند ہے اور ان کے لیے برا لگا، ابھی تو لوگ بات کر رہے ہیں، اصل کہانی کسی کو نہیں پتا، جو ہوا، برا ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں