پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی اب تک اکیلی کیوں ہیں، اس کی وجہ انہوں نے خود ہی بتا دی۔
جیو ٹی وی کے بلاک بسٹڑ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکی ریاست ڈیلاس میں ہیں۔
جہاں ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مرکزی کاسٹ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی نے اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کی۔
اس میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ اب تک سنگل کیوں ہیں؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے خود کو مشکل انسان قرار دیتے ہوئے کہا شاید میرا مزاج تھوڑا الگ اور مشکل ہے اس لیے اب تک اکیلی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاحال سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن وہ تنہا زندگی گزارنے پر مجھے فخر ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ سے ان کے تعلقات اور شادی سے متعلق سوال کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی مختلف انٹرویوز کے دوران ان سے شادی سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں جس پر انہوں نے بتایا تھا کہ رشتے آتے ہیں، لوگوں کو میری شخصیت پسند آتی ہے لیکن براہ راست مجھے پرپوزل نہیں ملے بلکہ میری والدہ سے رشتے کے سلسلے میں رابطہ کیا جاتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ممکنہ جیون ساتھی کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایک ایسا جیون ساتھی چاہیے جس میں انہیں ایک اچھا ساتھی مل جائے، جس کے ساتھ زندگی اسی طرح خوشی سے گزار سکیں جیسے ابھی شادی سے پہلے گزار رہی ہیں، تاہم وہ ان سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔