بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا تین منزلہ پُرتعیش اپارٹمنٹس جسے بنگلے میں تبدیل کردیا گیا تھا، 155 کروڑ روپے میں فروخت ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع 9 ہزار 5 سو سے زائد مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ تین منزلہ بنگلہ 9ویں، 10ویں اور 11ویں منزل پر محیط ہے، جس کی فی مربع فٹ کی شرح 1.62 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے لیے تیس ہزار روپے جبکہ 9.30 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ریئل اسٹیٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا تھا، جس کے تحت اس بنگلے کو ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے فروخت کیا گیا ہے۔
ریئل اسٹیٹ اس جگہ ایک پرتعیش رہائشی پروجیکٹ تیار کرے گی، جس میں دلیپ کمار کی زندگی اور اہم سنگ میل کے لیے وقف ایک میوزیم بھی قائم کیا جائے گا، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔