بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوکرین جانے کا امکان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوکرین جانے کا امکان


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوکرین جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اگست میں یوکرین کا دورہ کرسکتے ہیں، 2022ء میں یوکرین اور روس کی جنگ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ماہ قبل اٹلی میں جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر نریندر مودی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم یوکرین کا دورہ کرسکتے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے اس ماہ کے شروع میں 2 روز کے دورے پر روس بھی گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں