پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس کی جانب سے 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پیرس اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس نے دریائے سین میں پھول پھینکے۔
واضح رہے کہ 17 اکتوبر 1961 کو فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائی تھیں۔
الجزائر کے ایتھلیٹس نے عین اس مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی تھی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
تقریب میں اولمپک مشعل کشتی کے ذریعے لائی گئی، فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مشعل کا استقبال کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کے دستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا، امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارمنس پیش کی۔