دیپیکا پڈوکون نے ڈھیر ساری سیلفیز شیئر کردیں، مگر کیوں؟

دیپیکا پڈوکون نے ڈھیر ساری سیلفیز شیئر کردیں، مگر کیوں؟


بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی نو میک اپ سیلفیز اور اسکین کیئر روٹین شیئر کر کے مداحوں کا دن بنا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جلد ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنے والی اداکارہ نے خلاف معمول اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے بیشتر میں اداکارہ کو بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے، ان کے چہرے پر ماں بننے کی رونق بھی جھلک رہی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ جلد کی حفاظت کا مہینہ ہے لیکن اگر آپ روزانہ اپنی جلد کا خیال رکھیں تو ’سیلف کیئر مہینہ‘ کیوں منائیں؟

اداکارہ نے اچھی جلد کا راز بتاتے ہوئے لکھا کہ جب اسکن کیئر کی بات آتی ہے تو بلاشبہ بہترین خوراک، اچھی نیند، پانی کا مناسب استعمال اور مسلسل نقل و حرکت صحت مند جلد کا راز ہے۔ تاہم میرے لیے جس چیز نے کام کیا وہ جلد کی صفائی اور پانی کا استعمال ہے۔ اس کے علاوہ میں ہفتے میں ایک بار مکمل باڈی مساج، فیس ماسک، ہیئر ماسک کا بھی استعمال ضرور کرتی ہوں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سیلفی لینے والی شخص نہیں ہیں لیکن پھر بھی اپنی کافی ساری تصاویر شیئر کر رہی ہیں جو قابل ستائش ہے اور اب اس سوچ میں گم ہیں کہ آخر انہوں نے اتنی ساری سیلفیز کب ، کن مواقع پر لیں۔

دیپیکا پڈوکون نے یہ بھی بتایا کہ وہ بھی دیگر مداحوں کی طرح ’توبہ توبہ‘ کے بخار میں مبتلا ہو گئیں ہیں کیونکہ یہ ہر جانب اسی کی گونج ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں