باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیوں نہیں کیا؟

باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیوں نہیں کیا؟


سابق امریکی صدر باراک اوباما کے تاحال ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

امریکی اخبار ’نیو یارک پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق، باراک اوباما کا خیال ہے کہ کملا ہیرس سابق امریکی صدر و ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط امیدوار نہیں ہیں اسی لیے اُنہوں نے ابھی تک کملا ہیرس کی حمایت کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

رپورٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ باراک اوباما اس حوالے سے بہت پریشان ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کملا ہیرس انتخابات میں ہار جائیں گی۔

 رپورٹ کے مطابق، باراک اوباما کے خیال میں کملا ہیرس کئی وجوہات کی بنا پر صدراتی انتخاب لڑنے کی اہل  نہیں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ باراک  اوباما ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایریزونا کے سینیٹر مارک کیلی کو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں دیکھنا  چاہتے تھے۔

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ بارک اوباما بھی کملا ہیرس کی جلد توثیق کریں گے، وہ ممکنہ طور پر کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کملا ہیرس ان کی جگہ لیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں