اداکار طاہر انجم پر حملہ کرنے والی خاتون نیلی پری گرفتار

اداکار طاہر انجم پر حملہ کرنے والی خاتون نیلی پری گرفتار


لاہور  پولیس نے مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ کے صدر اداکار طاہر انجم پر حملہ اور تشدد کرنے والی ملزمہ پی ٹی آئی کی کارکن انیلا ریاض عرف نیلی پری کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمہ کو لوہاری کے علاقے میں گھر  پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا،  ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔

 طاہر انجم کا اپنی ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ وہ فیملی کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ ملزمہ نے گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا،قمیض پھاڑ دی۔

طاہر انجم کے مطابق گارڈز  نے ہٹنےکے لیےکہا تو 6 سات افراد اچانک وہاں آ گئے، میرا پرس اٹھا لیا گیا جس میں 10 ہزار روپے تھے، میں نے بمشکل وہاں سے گاڑی بھگائی اور اپنی اور فیملی کی جان بچائی۔


اپنا تبصرہ لکھیں