مومل شیخ کے وائرل بیان پر علی گُل پیر کی پیروڈی کے بعد یاسر نواز کی انٹری

مومل شیخ کے وائرل بیان پر علی گُل پیر کی پیروڈی کے بعد یاسر نواز کی انٹری


پاکستانی معروف اداکارہ مومل شیخ نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران اپنے تنگ حال ماضی سے متعلق بیان دیا تھا۔

سینئر فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کا یہ بیان خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور اپنے بھائی، اداکار شہزاد شیخ کی جدو جہد سے متعلق بات کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اور شہزاد نے بہت جدو جہد کی ہے، ایک وقت تھا جب ہم اپنی پسند کا کھانا نہیں کھا سکتے تھے، اسکول کے باہر کھڑے ہوتے تھے مگر فیس نہ دینے کی وجہ سے پڑھائی نہیں کر سکتے تھے۔

@galaxylollywoodMomal Sheikh goes candid about her and brother Shehzad’s struggles at a young age and how times changed for the better when father Javed Sheikh returned in their lives.#MomalSheikh#ShehzadSheikh#JavedSheikh#GalaxyLollywood#Foryou#fyp#tiktokpakistan#tiktok#viral♬ original sound – Galaxy Lollywood

بالی ووڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کی اداکارہ مومل کا مزید بتانا تھا کہ مجھے بچپن میں ایک چاکلیٹ بہت پسند تھی مگر اُسے خریدنے کے لیے میرے پاس وسائل نہیں تھے، دوستوں کے گھر اپنی پسندیدہ چاکلیٹ کو بڑی ترسی ہوئی نگاہوں سے دیکھتی تھی مگر مانگ نہیں سکتی تھی۔

مومل شیخ کے اس بیان پر اداکارہ کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی ٹرول کیا گیا تھا اور تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس ویڈیو پر معروف اداکار، گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے پیروڈی ویڈیو بھی بنائی تھی جس نے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی حاصل کی تھی۔

اب اداکارہ کے مذکورہ بیان پر معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے بھی مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے۔

یاسر نواز کا ویڈیو میں جھوٹا رونا روتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ میری پسندیدہ آئس کریم ہے جو کہ مجھے بچپن میں بہت پسند تھی، آئس کریم کا نام بتاتے ہوئے یاسر نواز کا کہنا ہے کہ مگر یہ مجھے اب ملی ہے، میں اپنی پسندیدہ آئس کریم کو اب کھا رہا ہوں۔

اپنی ویڈیو کے اختتام پر اداکار یاسر نواز خوب ہنس بھی رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں