صبا فیصل نے بیٹی کے ہمراہ پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

صبا فیصل نے بیٹی کے ہمراہ پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرلی


پاکستانی معروف سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی و اداکارہ، ماڈل سعدیہ فیصل کے ہمراہ پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ  پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر مکمل حجاب میں خوبصورت تصویریں شیئر کیں اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج اپنی بیٹی کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اللّٰہ قبول اور منظور فرمائے ۔

انہوں نے ایک اور انسٹاپوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس یادگار سفر کی چند خوبصورت یادوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

صبا فیصل نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی کے یادگارترین شب و روز‘۔

یاد رہے کہ انہوں نے عمرے کے لیے روانگی و ادائیگی سے قبل بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اس سے قبل انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے پہلے عمرے کی ادائیگی کے لیے بیٹی سعدیہ فیصل کے ساتھ روانہ ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں