سپر اسٹار کہنے پر فواد خان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے منع کیوں کیا؟

سپر اسٹار کہنے پر فواد خان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے منع کیوں کیا؟


پاکستان اور  بھارت میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے والے اداکار فواد خان نے خود کو سپر اسٹار کہنے سے منع کر دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان کی جانب سے فواد خان کو سپر اسٹار کہتے ہوئے سوال کیا گیا جس پر اداکار نے ہاتھ جوڑ کر منع کیا اور کہا کہ وہ عوام کے پسندیدہ ہیں لیکن وہ سپر اسٹار کا لقب نہیں چاہتے کیونکہ اس طرح سے انہیں خود پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔

فواد خان نے سرحدوں کے پار اپنی مقبولیت پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا وہ خود کو سپر اسٹار نہیں سمجھتے، میں اس کے لیے صرف اللہ کا شکر ادا کر سکتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میں نے ایسا کوئی کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں  آج میں جہاں کھڑا ہوں وہاں ہوں۔

اداکار نے کہا کہ سر کا تاج بنا کر پاؤں کی جوتی نہیں بنانا چاہتا، میرا ماننا ہے کہ ان سب سے دور  رہنا ایک طرح سے ایک نعمت ہے  کیونکہ اداکار  بہت حساس مخلوق ہوتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ آپ جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کام کریں اور خوشی خوشی گھر جائیں۔

واضح رہے اداکار فواد خان نے Zee5 کی نئی ویب سیریز ‘برزخ’ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے جس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ صنم سعید نظر آئی ہیں، 6 حصوں پر مشتمل سیریز کی پہلی قسط کا پریمیئر 19 جولائی کو جاری ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں