فضا لائیو شو میں محبت سے متعلق وظیفہ پوچھنے والی لڑکی پر پھٹ پڑیں، ویڈیو وائرل

فضا لائیو شو میں محبت سے متعلق وظیفہ پوچھنے والی لڑکی پر پھٹ پڑیں، ویڈیو وائرل


پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان فضا علی لائیو شو کے دوران محبت کا حل اور  وظیفہ پوچھنے والی کم عمر کالر پر آگ بگولہ ہو گئیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جو کہ فضا علی کے پروگرام کی ہے جس میں انہیں ایک لڑکی کی کال آتی ہے جو ان سے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتی ہے اور ساتھ ہی اس کا کوئی وظیفہ اور حل پوچھتی ہے۔

لڑکی بتاتی ہے کہ وہ ایک لڑکے سے شدید محبت کرتی ہے لیکن لڑکا نہیں کرتا، وہ لفٹ تک نہیں کرواتا، اس لیے انہیں اس مسئلے کا کوئی حل بتایا جائے۔

فضا لڑکی سے اس کی عمر پوچھتی ہیں جس پر وہ بتاتی ہے کہ وہ 18 برس کی ہے اور انٹر میں پڑھ رہی ہے، یہ سن کر میزبان غصے سے پھٹ پڑتی ہیں۔

فضا علی شو میں موجود مذہبی عالم کی طرف متوجہ ہوکر کہتی ہیں کہ یہ ہمارے معاشرے میں کیا ہو رہا ہے اور کیا ایسے مسائل کا بھی کوئی حل ہے؟ اس پر مذہبی اسکالر انہیں کہتے ہیں کہ اس معاملے میں تربیت کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے، والدین کو توجہ دینی چاہیے، فون کرنے والی بچی ہے، اس پر کیا کہہ سکتے ہیں؟

مذہبی اسکالر کی بات کے بعد فضا علی غصے میں آکر کہنے لگتی ہیں کہ سوال پوچھنے والی لڑکی کو شرم بالکل نہیں ہے، انہیں غیرت نہیں ہے، حد ہوتی ہے بے شرمی کی، ان کی شرم بالکل ختم ہوگئی ہے اور وہ کس طرح فون کرکے پوچھ سکتی ہیں کہ انہیں لڑکے سے محبت ہے لیکن لڑکا محبت نہیں کرتا، اس لیے کوئی وظیفہ بتایا جائے۔

ٹی وی میزبان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، ان کے والدین کو شرم سے مر جانا چاہیے۔

اداکارہ نے بعدازاں ٹھنڈے مزاج سے لڑکی کو سمجھایا کہ آپ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو اپنی اس بات سے کیا سکھا رہی ہیں؟ آپ کو چاہیے کہ پڑھ لکھ کر ماں باپ کا سہارا بنیں ناکہ ان فضولیات میں وقت ضائع کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں