جوبائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم کے نیشنل کوچئیر سینیٹر کرس کونز نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن غور کررہے ہیں کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے بہترین امیدوار کون ہے؟
فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن غور کررہے ہیں کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی اقدار کو لے کر کون آگے بڑھ سکتا ہے۔
سینیٹر کرس کونز کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا داخلی معاملہ ہے جس پر بات عوامی سطح پر ہورہی ہے۔
بعدازاں سینیٹر کرس کونز نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ جو بائیڈن دوڑ میں ہیں تاکہ دوڑ جیتیں، میں صدر کے ساتھ ہوں کیونکہ وہ ٹرمپ کو ماضی کی طرح ہراسکتے ہیں۔