پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو۔ صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

عبداللّٰہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا۔

حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں