حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی کو پسندیدہ قرار دے دیا

حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی کو پسندیدہ قرار دے دیا


پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

حمیمہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر دو تصویریں شیئر کی ہیں۔

پہلی تصویر میں اداکارہ کی دوسری بھابی، اداکار فیروز خان کی اہلیہ زینب کو دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ کا لکھنا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، بہن، میری جان۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

حمیمہ ملک کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصویر میں فیروز خان، اُن کی اہلیہ اور بچوں کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس تصویر پر حمیمہ کا کہنا ہے کہ ’میرے تمام پسندیدہ لوگ ایک فریم میں۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی، اداکار فیروز خان کی یہ دوسری شادی ہے۔

فیروز خان کی پہلی اہلیہ، علیزا سلطان سے دو بچے، سلطان خان اور فاطمہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں