اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں مانتیں، اسی لیے کوئی شادی پر نہیں بلاتا: حرا مانی

اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں مانتیں، اسی لیے کوئی شادی پر نہیں بلاتا: حرا مانی


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ آج تک کسی اداکارہ نے اُنہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا ہے۔

اداکارہ حرا مانی کا ساتھی اداکارہ میرا سیٹھی کو ماضی میں دیے گئے انٹرویو سے ایک مختصر ساکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں چلبلی اداکارہ حرا کو انڈسٹری کی تقریباً سب ہی شادی شدہ اداکاراؤں سے شکوہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے مگر مجھے آج تک انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا ہے۔

حرامانی کا مزید کہنا ہے کہ شاید سب ہی اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتیں اسی لیے مجھے شادیوں پر نہیں بلایا جاتا۔

حرا مانی نے اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے میرا سیٹھی سمیت سجل علی، سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔

حرا مانی نے مزید کہا کہ جنہوں نے مجھے اپنی شادیوں پر نہیں بلایا، میں اُن سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلاؤں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی ساتھی اداکاراؤں سے یہ شکوہ متعدد بار اور مختلف انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں