بھارت سے امریکا جانے والے مسافر طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ

بھارت سے امریکا جانے والے مسافر طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ


بھارت سے امریکا جانے والے مسافر طیارے نے روس میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے امریکی شہر سان فرانسسکو جارہا تھا کہ درمیان میں اسے روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے عملے کو کارگو ہولڈ ایریا میں خرابی کا علم ہوا تھا جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلائٹ میں عملہ اور 244 مسافر سوار تھے جنہیں بھارت سے ہی پہنچنے والی متبادل فلائٹ سے دوبارہ روانہ کردیا گیا۔

فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران اس روٹ پر اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں جنگ کی وجہ سے امریکا اور یورپی یونین کی ایئر لائنز سمیت کئی ممالک کے طیارے روس کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن ایئر انڈیا اس راستے کو استعمال کرتا ہے جس سے اسے امریکا جانے والی پروازوں کا وقت اور لاگت بچتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں