بھارتی فلم پروڈیوسر کرشن کمار کی نوجوان بیٹی کینسر کے باعث چل بسی

بھارتی فلم پروڈیوسر کرشن کمار کی نوجوان بیٹی کینسر کے باعث چل بسی


بھارتی فلم پروڈیوسر کرشن کمار کی نوجوان بیٹی کینسر کی بیماری کے باعث چل بسی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیشا کمار کی عمر 21 سال تھی، ان کی موت گزشتہ روز ہوئی، وہ کافی وقت سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیشا کمار کا علاج جاری تھا اور ان کی موت جرمنی کے اسپتال میں ہوئی، بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد اہلخانہ نے انہیں جرمنی لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خاندان کے لیے مشکل وقت ہے، ہم درخواست کرتے ہیں کہ خاندان کی رازداری کا احترام کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیشا کمار کے والد کرشن کمار سابق اداکار بھی ہیں اور بطور پروڈیوسر ان کی آخری فلم ’اینیمل‘ 2023ء میں ریلیز ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں