شمالی کوریا کے سابق سفارتکار جنوبی کوریا میں نائب وزیر مقرر

شمالی کوریا کے سابق سفارتکار جنوبی کوریا میں نائب وزیر مقرر


جنوبی کوریا آکر آباد ہوئے شمالی کوریا کے سابق سفارتکار کو جنوبی کوریا میں نائب وزیر مقرر کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے تائی یونگھو کو سیکریٹری جنرل پیس فل یونی فکیشن ایڈوائزری کونسل بنادیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کسی بھی منحرف شمالی کورین کے لیے جنوبی کوریا میں یہ اعلیٰ ترین عہدہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تائی یونگھو لندن میں شمالی کوریا کے سفارت خانے کے وزیر تھے، وہ 2016ء میں جنوبی کوریا آگئے تھے۔

واضح رہے کہ تقریباً 34 ہزار شمالی کورین جنوبی کوریا میں دوبارہ آباد ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں