یوگنڈا: بچوں نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کو ری کرئیٹ کر لیا: ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

یوگنڈا: بچوں نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کو ری کرئیٹ کر لیا: ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ننھے بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

یوگنڈا سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن بچے امریکی صدارت کے امیدوار، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے واقعے کو دوبارہ سے تخلیق کر رہے ہیں۔

بچوں کو ہاتھوں میں لکڑیوں سے بنا اسلحہ اٹھائے اور قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے فرضی کردار کو سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کو جنم دیا ہے۔

ویڈیو پر حقیقی آڈیو کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین بچوں کے دماغوں پر پڑنے والے منفی اثرات، اس طرح کے مواد کے ممکنہ اثرات اور حساسیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بچہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار نبھا رہا ہے وہ ہوبہو حقیقی منظر کی طرح ہاتھ سے مٹھی بنا کر ہوا میں لہرا رہا ہے۔

ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’بچے جو دیکھتے ہیں وہ اُسی عمل کی نقل کرتے ہیں۔‘

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’بچے سوشل میڈیا پر اس طرح کا حساس مواد دیکھ رہے ہیں جبکہ ان بچوں کو اسکول میں کتاب پڑھنے میں مصروف ہونا چاہیے تھا۔‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’اربوں ڈالر کی امداد کے باوجود ان کے پاس جانے کے لیے اسکول نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی نوکری ہے، بس پھر یہی ہو سکتا ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں