بھارتی کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو پر فلائٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

بھارتی کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو پر فلائٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام


بھارت کی معروف کپمنی کے 65 سالہ سینئر ایگزیکٹو پر کولکتا سے ابوظبی جانیوالی فلائٹ میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے الزام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون کی جانب سے جندال اسٹیل کے سینئر ایگزیکٹو پر فلائٹ کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ خاتون نے یہ الزام سوشل میڈیا کے ذریعے عائد کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ 65 سالہ دنیش کمار سراوگی نے پہلے ان سے بات چیت کی اور پھر مبینہ طور پر انہیں فحش مواد دکھانے کے بعد ہراساں کیا۔ جس پر میں خوفزدہ ہوگئی اور واش روم کی جانب بھاگ کر ایئرلائن کے عملے سے شکایت بھی کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایئرلائن عملے نے ابوظبی پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جنہوں نے طیارے کی لینڈنگ کے فوراً بعد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا، تاہم میں شکایت درج نہیں کرواسکی، کیونکہ اس سے میری بوسٹن کی کنیٹنگ فلائٹ چھوٹ جاتی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی اور جندال اسٹیل کے چیئرپرسن نوین جندال نے ردعمل دیتے ہوئے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ ایگزیکٹو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ خاتون کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے دینیش سراوگی، کمپنی کے سی ای او ہیں، جو جندال اسٹیل کی ایک پروموٹر گروپ کمپنی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں