گوری خان نے شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیم کا نیا آفس بھی ڈیزائن کردیا

گوری خان نے شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیم کا نیا آفس بھی ڈیزائن کردیا


انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نئے آفس کو شاہ رخ خان کی اہلیہ نے ڈیزائن کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر جے مہتا ہیں۔

شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اس سال انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ٹیم کے نئے آفس میں کی جانے والی تبدیلیوں اور ڈیزائن کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔

گوری خان کی شیئر کی گئیں ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گوری خان ایک انٹیریئر ڈیکوریٹر بھی ہیں،وہ کئی ریسٹورنٹس اور  مشہور شخصیات کے گھروں کو ڈیزائن کرچکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں