میں امبانی فیملی کو نہیں جانتی اس لیے شادی میں شرکت نہیں کی: تاپسی پنوں

میں امبانی فیملی کو نہیں جانتی اس لیے شادی میں شرکت نہیں کی: تاپسی پنوں


بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے ایشیا کی امیرترین شخصیت بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پُرتعیش شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی اس شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب اداکارہ سے شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’میں وہاں کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتی، اس لیے شرکت نہیں کی۔‘

ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ شادی ایک بہت نجی معاملہ ہے۔ میں ایسی شادیوں میں جانا پسند کرتی ہوں جہاں کم از کم میں دولہا، دلہن اور ان کے خاندان والوں سے کسی قسم کی بات چیت کرسکوں اور میں امبانی فیملی میں کسی کو ذاتی حیثیت میں نہیں جانتی اس لیے شادی میں شرکت نہیں کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں