شعیب اور ثناء کی شادی کے 6 ماہ مکمل، عمیر جیسوال کی معنی خیز پوسٹ آ گئی

شعیب اور ثناء کی شادی کے 6 ماہ مکمل، عمیر جیسوال کی معنی خیز پوسٹ آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور معروف خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کو تقریباً 6 ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کر دیا۔

شعیب اور ثناء کی شادی کے 6 ماہ مکمل،  عمیر جیسوال کی معنی خیز پوسٹ آ گئی

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار عمیر جیسوال نے یہ پیغام شیئر کیا ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ 6 مہینوں کے دوران آپ کے پاس یا تو وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ عذر پیش کریں، بہانے بنائیں یا پھر وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ آگے بڑھیں اور ترقی کریں، یہ فیصلہ آپ کا ہے۔

عمیر جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس کے ذریعے اپنے اوپر بیتنے والے حالات کو لفظوں میں بیان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں