مجھے خدا نے نہ بچایا ہوتا تو میں مرچکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

مجھے خدا نے نہ بچایا ہوتا تو میں مرچکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ


 قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں خدا اور قسمت نے نہ بچایا ہوتا تو وہ مرچکے ہوتے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زبردست کام یہ ہوا کہ انہوں نے  سر کو ٹھیک وقت پر بالکل ٹھیک حرکت دی، اگر انہوں نے اپنے سر کو بروقت حرکت نہ دی ہوتی تو وہ مر چکے ہوتے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، 5 ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں