اکشے کو فلم میں جذباتی منظر کے دوران آنجہانی والد کی یاد آگئی

اکشے کو فلم میں جذباتی منظر کے دوران آنجہانی والد کی یاد آگئی


اپنی نئی فلم سرپھرا میں ایک جذباتی منظر کی عکس بندی کے دوران بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو اپنے آنجہانی والد کی یاد آگئی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’سرپھرا‘ کے جذباتی مناظر میں اداکاری کےلیے اپنے ذاتی  تجربات کا سہارا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم بندی کے دوران اپنے والد کی موت کے غم کو یاد کیا۔ والد کی موت کا غم دوبارہ جینے سے انہیں حقیقی اداکاری کرنے میں مدد ملی۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’فلم میں بہت سی چیزیں ہیں جن سے میں خود کا تعلق جوڑ سکتا ہوں۔ جیسا کہ فلم کے کردار نے اپنے والد کو کھو دیا اور جس صدمے سے وہ گزرا، جب وہ منظر ہو رہا تھا، سچ کہوں تو میں اسی طرح کے صدمے میں چلا گیا، جب میں نے اپنے والد کو کھویا تھا۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بالی ووڈ کے کھلاڑی نے کہا کہ ’میں گلیسرین کا استعمال نہیں کرتا، میں اپنے جذبات کا استعمال کرتا ہوں۔ جب آپ فلم دیکھیں گے، تو آپ کو احساس  ہوگا کہ میں واقعی رو رہا ہوں کیونکہ میں اس کیفیت میں چلا گیا ہوں۔‘

اکشے نے یہ بھی کہا کہ اس منظر کے بعد اس جذبات سے باہر آنا ان کےلیے کتنا مشکل تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں