جان سینا کا اننت امبانی کی شادی میں ڈانس وائرل

جان سینا کا اننت امبانی کی شادی میں ڈانس وائرل


بھارت میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی مہنگی ترین شادی میں شرکت کیلئے  مشہور ریسلر اور اداکار جان سینا بھی پہنچ گئے۔

جان سینا آج صبح مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچے، انہوں نے اس موقع پر دیسی روایتی لباس پہنا ہے۔

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے جان سینا کا استقبال کرتے ہوئے جب ان سے ملاقات کی تو سابق ریسلر کو دیکھ کر وہ حیران ہوگئے۔

جان سینا سے ملاقات کے وقت مکیش امبانی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے شادی میں شرکت کیلئے آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ریسلر جان سینا نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی میں مسکراتے ہوئے باراتیوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیگر مہمانوں کو بھی ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آج ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ان کی شادی میں شرکت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی نامور بین الاقوامی شخصیات بھارت پہنچی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں