امریکی صدر لیٹ ہوگئے، اٹلی کی وزیراعظم کا آنکھیں گُھما کر ناراضگی کا اظہار

امریکی صدر لیٹ ہوگئے، اٹلی کی وزیراعظم کا آنکھیں گُھما کر ناراضگی کا اظہار


امریکی صدر جوبائیڈن کے انتظار میں کھڑی ناراض اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح جارجیا میلونی اور دیگر عالمی رہنما واشنگٹن میں نیٹو سربراہی اجلاس کے تیسرے دن کے آغاز کے لیے صدر جوبائیڈن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ کا انتظار کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی امریکی صدر کے ٹائم پر نہ پہنچنے پر ناراض دکھائی دیں اور انہوں نے اس کا اظہار اپنی آنکھوں، چہرے اور اشاروں سے کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ کھڑے فن لینڈ کے صدر نے بھی اپنا موبائل فون چیک کیا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ شاید انہوں نے بھی ٹائم دیکھنے کے لیے موبائل فون نکالا تھا۔

اٹلی کی وزیراعظم کی یہ تاثراتی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں