اسرائیلی فوج نے شجاعیہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا

اسرائیلی فوج نے شجاعیہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا


اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں آپریشن مکمل کرلیا، دو ہفتوں کے دوران علاقے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

بمباری سے تباہ عمارتوں سے 60 لاشیں برآمد ہوئیں، اب جنوبی غزہ کے علاقے تل الحوا میں نیا آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ رفح میں بھی بمباری جاری ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے جبکہ غزہ شہر خالی کرنے کی اسرئیلی فوج کی دھمکی کے بعد 3 لاکھ بے گھر فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

ادھر لبنان سے حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں ملٹری ہیڈ کوارٹرز پر حملے کیے جس سے ایک اسرائیلی شدید زخمی ہوا۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، اسرائیلی وفد مزید بات چیت کے لیے مصر روانہ ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں