کینیا میں چند وزرا کے علاوہ پوری کابینہ تحلیل کردی گئی

کینیا میں چند وزرا کے علاوہ پوری کابینہ تحلیل کردی گئی


کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے اور مہنگائی پر حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جاری رہنے پر کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کچھ وزرا کو چھوڑ کر اپنی تمام کابینہ تحلیل کر دی۔

کینیا کے صدر نے وسیع البنیاد حکومت بنانے کے لیے مشاورت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیروبی میں صدر ولیم کا کہنا ہے کہ اپنی کابینہ کے وزرا اور اٹارنی جنرل کو معطل کر رہا ہوں، مرکزی کابینہ سیکریٹری، وزیر خارجہ اور نائب صدر معطل نہیں ہوں گے۔

انکا کہنا ہے کہ عوام کے احتجاج، کابینہ کی کارکردگی کے جائزے کے بعد معطلی کا فیصلہ کیا ہے، کینیا میں گذشتہ ماہ ٹیکسوں میں اضافے کے متنازع بل پر بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا تھا۔

جون میں ہونے والے پُرتشدد احتجاج میں 40 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، عوام کے احتجاج پر صدر ولیم روٹو نے متنازع مالیاتی بل واپس لے لیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں