ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: ویرونیکا اور سیبل نے 4، 4 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: ویرونیکا اور سیبل نے 4، 4 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی


پاکستان کی دو بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔

چاروں کیٹگریز میں دونوں بہنوں نے چار، چار گولڈ میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ تیسری بہن ٹوئنکل سہیل کل ایکشن میں ہوں گی۔

ایشیاء پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ڈیڈ لفٹ مقابلے میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئین شپ کی 52 کلوگرام اوپن کیٹیگری کی ڈیڈ لیفٹ میں سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ سیبل سہیل نے اوورآل میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔ سیبل سہیل نے پاکستان کےلیے 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔

سیبل سہیل نے اسکواٹ بنچ پریس ڈیڈ لفٹ اور اوور آل میں چار گولڈ میڈلز جیتے۔

سیبل کی بہن ویرونیکا سہیل نے 57 کلوگرام کیٹیگری کے ڈیڈ لیفٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ویرونیکا سہیل نے اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لیفٹ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔

ویرونیکا سہیل نے اوورآل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر کل 4 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں