روس کے توانائی تعاون کی وجہ سے بھارت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہے، مودی

روس کے توانائی تعاون کی وجہ سے بھارت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہے، مودی


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں لیکن روس اور بھارت کے توانائی تعاون کی وجہ سے بھارت مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہے اور اسی وجہ سے ہم بھارتی شہریوں کو پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے بچا پائے۔

ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں مودی کا کہنا تھا کہ بھارت پچھلے چالیس، پچاس سال سے دہشت گردی کا سامنا ہے، جب روس میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں تو ان کا دکھ سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے وہ لوگوں کی ہلاکتوں پر درد محسوس کرتا ہے، ہلاکتیں بچوں کی ہوں تو دل چیر دینے والا دکھ ہوتا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں دہشت گردی کی ہر قسم کی شدید مذمت کرتا ہوں، ہماری نسلوں کا مستقبل امن میں ہے، میدان جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بموں اور فائرنگ کے درمیان امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ امن کا راستہ اختیار کرنے کےلیے ہمیں بات چیت کے ذرائع استعمال کرنے ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں