فرانس کو شکست، اسپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

فرانس کو شکست، اسپین یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا


یورو کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میونخ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی رنڈال کولو نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کرکے اسپین کے خلاف برتری حاصل کی۔

اسپین کے خلاف فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر نہیں رہ سکی، میچ کے 21 منٹ میں اسپین کے 16 سالہ لامین یمل نے شاندار گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کیا۔

اسپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کرتے ہوئے 25 ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور کیا، اسپین کے اڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو کہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔

یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں