‎بالی ووڈ کے گلوکار اور موسیقار سلیم سلیمان اور ان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس برقی موسیقی اور میلوڈی سے ڈیلس کے مداحوں کو مسحور کردیا


Bollywood’s Singer and Composer Salim Sulaiman and His Team Enthrall Fans with Electrifying Music and Melody in a Breathtaking Performance

بالی ووڈ کے گلوکار اور موسیقار سلیم سلیمان اور ان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس برقی موسیقی اور میلوڈی سے  ڈیلس کے مداحوں کو مسحور کردیا

رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس: معروف بالی ووڈ گلوکار اور موسیقار سلیم سلیمان اس وقت اپنے لائیو کنسرٹس کے ذریعہ امریکہ بھر کے شائقین کو اپنی موسیقی اور آواز سے مسحور کر رہے ہیں۔ باصلاحیت فنکار نے حال ہی میں 3 سکسٹی انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ڈیلس میں منعقدہ کنسرٹ میں بھرپور طریقہ پرفارم کیا اور اپنی زبردست پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کردیا۔سلیم سلیمان کی موسیقی، جو کہ لوک، الیکٹرانک اور صوفی اثرات کو خوبصورتی سے ملاتی ہے، نے دنیا بھر میں کئی ریکارڈ بنائے ہیاں انہوں نے ڈیلس میں بھی اپنے  مداحوں کو اپنی موسیقی اور گائیکی سے جھمادیا ۔ سامعین بھی اس جوڑی اور انکی ٹیم کی پرجوش اور بھرپور پرفارمنس سے متاثر ہوئے۔اس کنسرٹ  کو آغا خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا آغا خان فاؤنڈیشن دنیا بھر میں کمیونٹی سروس میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے اشتراک نے حاضرین کے لیے ایک یادگار تجربہ کو یقینی بنایا، اور سامعین  رات گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے۔ کنسرٹ میں ڈیلس میں 3 سکسٹی انٹرٹینمنٹ کے محمد عباس اور سلیم علی نے ڈیلس  کی عوام سے کنسرٹ کو کامیاب بنانے اور سولڈ آوٹ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا، اور  عوام  الناس کی زبردست حمایت پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ  انکی وجہ سے یہ کنسرٹ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا، اس موقع پر سلیم سلیمان اور ان کی ٹیم نے اپنی مسحور کن موسیقی اور راگ پیش کیئے اور  عوام الناس نے  کھڑے ہو کر انکو داد تحسین دی۔جاگو ٹائمز کی کیمرہ ٹیم نے برقی ماحول اور سامعین کے جوش و خروش کو اپنے کیمرہ کی آنکھ میں قید کیا۔

اس موقع پر کنسرٹ میں  بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اور موسیقار سلیم سلیمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور پرفامنینس دیکر یہ  ثابت کر دیا کہ وہ میوزک انڈسٹری میں کیونکر  اعلی مقام رکھتے ہیں اور بالی وڈو  فلم انڈسڑی میں شمار کی جانے والی ایک اعلی شخصیت اور ایک طاقت رکھتے ہیں۔

کارل کالرا، نشنل پروموٹر، ​​نے اس کنسرٹ کی انتظامیہ تھری سکسٹی انٹرٹنمنٹ کی کاوشوں  کو سراہتے ہوئے کہا، کہ امریکہ کی دیگر ریاستوں میں بھی سلیم سلیمان کا کنسرٹ ٹور سامعین کو مسحور کرتا رہے گا، اور وہ اپنے آنے والے دیگر  شوز میں بھی اتنے ہی شاندار ہونے کا وعدہ کرتے ہیں۔’ انہوں نے مقامی پرموٹرز تھری سکسٹی انٹرٹینٹمینٹ  کے لیے بھی اپنی تعریف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی منظم پروگرام تھا جوکہ انکو ہمیشہ یاد رہیگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں