بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق مشاورت کیلئے گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق مشاورت کیلئے گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے۔

گیری کرسٹن کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلایا ہے، ان کو مستقبل کے فیصلوں کی مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔

بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے جبکہ گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

گیری کرسٹن نے ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی اور کئی سوالات اٹھائے۔

مستقبل میں تبدیلیوں کے لیے محسن نقوی سابق کپتانوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی مل رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے بلایا گیا ہے۔

ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں