کراچی میں خطرناک ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور 22-2021 میں پھیلنے والی وائرل بیماری زیکا وائرس ہی تھی۔
کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2021 اور 2022 میں شہر قائد میں پھیلنے والی بیماری زیکا وائرس تھی اور اس کے چار کیسز سامنے آئے تھے۔
مقامی نجی یونیورسٹی کے علاوہ زیکا وائرس کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی ہے۔
یہ وائرس ڈینگی اور چکن گونیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے اور کراچی میں جس عرصے کے دوران زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران شہر قائد میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے تھے۔
رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران بھی کراچی میں ڈینگی وائرس نے 10 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ درجنوں متاثر ہوئے ہیں۔