بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی۔
ایجبسٹن میں اس موقع پر دونوں شخصیات نے بہت ہی خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور ہاتھ ملایا۔
اجے دیوگن اور شاہد آفریدی گراؤنڈ میں کچھ دیر تک ایک دوسرے سے بات بھی کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا تھا۔
بھارت چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔