کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی


پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

ثمینہ بیگ کے بھائی محبوب علی کے مطابق ان کی بہن کو اسکردو کے قریب گاؤں اسکولی پہنچا دیا گیا ہے، ثمینہ کو گھوڑے پر 48 گھنٹوں بعد کے ٹو بیس کیمپ سے اسکولی پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے، بیس کیمپ میں کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت 5 روز قبل خراب ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ ثمینہ بیگ کے ٹو کی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں