حنا الطاف نے آغا علی سے علیحدگی سے متعلق سوال پر کیا کہا ؟

حنا الطاف نے آغا علی سے علیحدگی سے متعلق سوال پر کیا کہا ؟


پاکستانی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل حنا الطاف نے اپنے شوہر، اداکار، گلوکار و ماڈل آغا علی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے نکاح کر لیا تھا۔

حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان اپریل 2022ء سے اختلافات اور طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں جس پر تاحال آغا علی اور حنا الطاف نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس خوبصورت جوڑی کو گزشتہ ڈھائی سال سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے۔

اس دوران کئی بار آغاز علی بیرونِ ملک سیرسپاٹوں میں بھی مصروف نظر آئے مگر ان کے ساتھ اہلیہ، حنا الطاف موجود نہیں تھیں۔

دوسری جانب آغا علی ڈھکے چھپے لفظوں میں متعدد انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ وہ تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک بار پھر آغاز علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران لڑکیوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سمجھ دار لڑکیوں کو وفاداری نہیں بلکہ تحفظ اور عیش و آرام چاہیے ہوتا ہے۔‘

آغاز علی نے اپنے اس انٹرویو کے دوران جس انداز میں بات کی، صارفین کی رائے ہے کہ وہ اب اکیلے زندگی گزار رہے ہیں اور اُن کی زندگی میں ہوئی لڑکی نہیں ہے۔

ایسی صورتحال میں اداکارہ حنا الطاف کا بھی 2022ء کے دسمبر میں دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے آغا علی سے اپنی علیحدگی اور دو بار حمل کے ضائع ہونے سے متعلق بات کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا ’بی بی سی‘ کو انٹرویو کے دوران حنا الطاف کا کہنا تھا کہ  انسٹاگرام پر تصویروں کے اپلوڈ کرنے اور تصویروں کی تعداد سے کسی جوڑے میں علیحدگی یا ساتھ ہونے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

حنا اطاف نے یہاں بھی مبہم جواب سے کام لیا اور علیحدگی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی۔

ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق ایک جعلی بیان شیئر کیا گیا، جو میں نے کبھی بولا بھی نہیں تھا میرے نام سے وہ لفظ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچوں سے متعلق سوال پر میں نے کہا تھا کہ جب اللّٰہ چاہے گا میرے ہاں بچے ہو جائیں گے، مگر مارننگ شو میں  دیے میرے اس بیان کو جعل سازی کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ اس جعلی انٹرویو میں ایسا تاثر دیا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ میرے دو حمل ضائع ہوچکے ہیں اور جَلد ہی میں مداحوں کو خوشخبری دینے والی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے حمل ضائع ہونے کی جھوٹی خبر سن کر ناصرف افسوس ہوا بلکہ مجھے شدید صدمہ بھی پہنچا کیوں کہ میں نے مارننگ شو پر ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں