ہاردیک پانڈیا کی ورلڈ کپ جیتے کے بعد بچوں کیساتھ پارٹی: اہلیہ پھر منظر سے غائب

ہاردیک پانڈیا کی ورلڈ کپ جیتے کے بعد بچوں کیساتھ پارٹی: اہلیہ پھر منظر سے غائب


بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے ورلڈ کپ ٹی20 جیتنے کے بعد اپنے بیٹوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے کی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کی اہلیہ سربین رقاصہ و ماڈل نتاشا سٹینکووچ غائب ہیں۔

 یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے گھر لائی ہے۔

ایسے میں جہاں ہر ایک کرکٹر اپنی فیملی کے ساتھ اس جیت کا جشن منا رہا ہے وہیں کرکٹر ہاردیک کو اکیلے ہی اپنے بچوں کے ساتھ پارٹی کرتے اور امبانیوں کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز ہاردیک پانڈیا نے اکیلے ہی امبانی خاندان کے چشم و چراغ آننت امبانی اور اُن کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا امبانی کی ’سنگیت تقریب‘ میں شرکت کی۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹوں کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی۔

ہاردیک پانڈیا کی ورلڈ کپ جیتے کے بعد بچوں کیساتھ پارٹی: اہلیہ پھر منظر سے غائب

ہاردیک نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹس بھی شیئر  کی ہیں جن میں اُنہیں اپنے بڑے بیٹے آگستیا کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہاردیک کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میرا نمبر وَن، میں جو کچھ بھی کرتا ہوں، صرف آپ کے لیے کرتا ہوں۔‘

ہاردیک کی اسٹوریز اور بچوں کے ساتھ تصویروں میں اُن کی اہلیہ کی کمی سی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور اُن کی اہلیہ نتاشا میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں جن پر تاحال دونوں شخصیات نے کوئی وضاحت کا ردِ کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ہاردیک کی نئی پوسٹ پر بھی ان افواہوں کو سایا منڈلا رہا ہے۔

صارفین جہاں کرکٹر کو جیت کی اور بیٹے کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں اُن سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ ’بھابھی جی نظر نہیں آ رہی۔‘

ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’نتاسا بھابی کے ساتھ کوئی تصویر نہیں آئی، بھابھی جی کے ہمراہ بھی پوسٹ شیئر کریں۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں