صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ملک گیر دوروں کے لیے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیربرائے سیاسی امور اور پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان، نوازشریف کے دوروں کا شیڈول تیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ضلعی صدور سے رابطے تیز کردیے ہیں، پارٹی کے ضلعی صدور نوازشریف کے دوروں کے حوالے سے تجاویز دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے صوبائی قیادت کو جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ بلایا جائے گا، دوروں کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد پارٹی صدر تنظیم سازی کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کی جانب سے پارٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں