ماورہ حسین نے امیرگیلانی کی دلچسپ تصویریں شیئر کر دیں

ماورہ حسین نے امیرگیلانی کی دلچسپ تصویریں شیئر کر دیں


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے اپنے بہترین دوست، ساتھی اداکار امیر گیلانی کی دلچسپ تصویریں شیئر کی ہیں۔

ماورہ حسین نے اداکار و گلوکار امیر گیلانی کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ امیر گیلانی 27 سال کے ہو گئے ہیں۔

ماورہ اور امیر ڈرامہ سیریل ’نیم‘ اور ’ثبات‘ کے ساتھ ساتھی اداکار ہیں اور ان کی گہری دوستی سے سب ہی بخوبی واقف ہیں۔

امیر گیلانی کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر متعدد تصویروں کے ساتھ لکھا ہے کہ ’سورج کی شعاؤں جیسے اس لڑکے کو سالگرہ مبارک۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں امیر گیلانی کے لطیفوں کی بھی تعریف کی ہے۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کے مجموعے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار امیر گیلانی کہیں جمائی لے رہے ہیں تو کسی تصویر میں ڈانس کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں