جوبائیڈن کا صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا امکان مسترد

جوبائیڈن کا صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا امکان مسترد


امریکی صدر جوبائیڈن کا دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا امکان مسترد کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کی حیثیت سے گرتی ساکھ کے بعد جوبائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ہے۔

گورنر نیویارک نے کہا ہے کہ تمام گورنرز نے جوبائیڈن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن اگر صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوتے ہیں تو ان کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس لے سکتی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے سات سینئر حکام نے بتایا کہ اگر بائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھے ہٹتے ہیں تو نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ لینے کے لیے بہترین متبادل ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے، اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں