کپل شرما اور سنیل گروور نیٹ فلکس شو سے کتنا معاوضہ وصول کر رہے ہیں؟

کپل شرما اور سنیل گروور نیٹ فلکس شو سے کتنا معاوضہ وصول کر رہے ہیں؟


بھارتی کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ اب نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے۔

اس شو کے میزبان کپل شرما جبکہ معروف اداکار سنیل گروور ٹاپ پرفارمر ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے  ان دونوں فنکاروں کی آمدنی میں بڑے فرق سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’فرسٹ پوائنٹ‘ کے مطابق کپل شرما نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی پانچ اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کر رہے ہیں جو فی قسط 5 کروڑ سے زائد بنتا ہے۔

دوسری جانب اداکار و کامیڈین سنیل گروور کو فی قسط 25 لاکھ ادا کیے جا رہے ہیں۔

شو کے دوران سامعین کے درمیان بیٹھ کر جج کا کردار ادا کرنے والی ارچنا پورن سنگھ فی قسط 10 لاکھ روپے وصول کر رہی ہیں۔

اسی طرح شو کے دیگر فنکاروں میں شامل کرشنا ابھیشیک کو فی قسط 10 لاکھ، کیکو شاردا کو 7 لاکھ اور راجیو ٹھاکر کو 6 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

اس انکشاف کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کپل اور سنیل کی حسِ مزاح و صلاحیتوں کے درمیان سوشل میڈیا پر موازنہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کئی صارفین کی رائے ہے کہ سنیل گروور کپل شرما سے بہتر کامیڈی کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں