گنج پن ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتی ہے، عمران اشرف

گنج پن ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتی ہے، عمران اشرف


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مایاناز اداکار و میزبان عمران اشرف نے ناکام عشق کے بعد ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر عمران اشرف کے پروگرام سے ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

وائرل کلپ میں اداکار ڈپریشن کی دو بڑی وجوہات کے بارے میں اپنا اظہارِ خیال پیش کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ابتداً اداکار نے پروگرام کے شرکاء کے بالوں کی تعریف کی تو معلوم ہوا کہ اس نے گنجے ہونے کی وجہ سے نقلی بال لگوائے ہیں۔

عمران اشرف شرکاء کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا میں جتنے بھی مرد ہیں، ان کی زندگی میں ناکام عشق کے بعد اگر کوئی ڈپریشن آتا ہے تو وہ گنج پن کی وجہ سے آتا ہے۔

ان کے مطابق گنج پن ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتی ہے۔ اس لیے اگر کسی کو نقلی بال لگانا اچھا لگتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں