شوہر بھارتی فلمساز ہیں، مدیحہ امام نے پہلی بار شادی سے متعلق تفصیلات بتادیں

شوہر بھارتی فلمساز ہیں، مدیحہ امام نے پہلی بار شادی سے متعلق تفصیلات بتادیں


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق حقائق سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں مدیحہ امام نے فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنے شوہر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھارت کے شمالی علاقے سے ہے، وہ بھارتی فلمساز ہیں اور اس کے ساتھ ایم ایم اے ٹرینر بھی ہیں۔

مدیحہ نے بتایا کہ موجی بسر سے ان کی پہلی ملاقات 2015 سے 2016 کے درمیان بھارتی فلم ’ڈیئر مایا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق اس وقت موجی بسر انٹرن کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ ان سے 4 سال چھوٹے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت محنتی لگے اور کیوٹ بھی ہیں۔ انہیں ایسے لوگ اچھے لگتے ہیں جو سخت محنت کرتے ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کو موجی کے بارے میں بتایا۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ جب اگلے دن وہ سیٹ پر گئیں تو موجی سیٹ پر نہیں تھے، ان کے بارے میں دریافت کیا، جس پر معلوم ہوا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہیں، جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ سب ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ان کی دوستی رہی پھر تقریباً 2 سال کے بعد انہوں نے مجھ سے ایک پوڈ کاسٹ کے سلسلے میں رابطہ کیا، تو میں نے بھی ایک مددگار دوست ہونے کے ناطے انہیں تمام تفصیلات بھیجیں اور ملنا جلنا شروع ہوا تقریباً 9 ماہ بعد موجی بسر نے انہیں پرپوز کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر ہمارے والدین نے دبئی میں ملاقات کی اور ہمارے اپنوں کی دستیابی کے مطابق ہم نے اپنی شادی کی تاریخ رکھ لی لیکن پھر والد کی طبیعت خراب ہوگئی چونکہ دبئی میں ڈیٹ فکس ہوچکی تھی جو تبدیل نہیں ہوسکتی تھی اس لیے سادگی سے دبئی میں شادی کی اور والد کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں