ماہرہ خان کے سفید کرتے میں لشکارے، ناراض مداح مان گئے

ماہرہ خان کے سفید کرتے میں لشکارے، ناراض مداح مان گئے


پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان حال ہی میں اپنے مغربی طرز کے لباس کے باعث تنقید کی زد میں تھیں، اب انہوں نے سفید کرتے میں تصویر شیئر کر کے ناراض مداحوں کو منا لیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اٹلی کے دورے پر تھیں، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس دورے سے چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

حالیہ تصاویر میں اداکارہ کو سفید سادہ کرتہ اور میچنگ پاجامہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ اٹلی کے شہر اوستونی کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ان کا سفید کرتہ ان کے ساتھ ہر جگہ سفر کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کچھ کھسے بھی۔

انسٹاگرام پر 11 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے ان تصاویر میں اپنا میک اپ انتہائی ہلکا رکھا ہے، ہلکے میک اپ اور سفید کرتے میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جو اس سے قبل ان کے بولڈ لباس پر تنقید کر رہے تھے، سفید کرتے میں ان کی ادائیں دیکھ کر ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہر دل عزیز اداکارہ گزشتہ دنوں اٹلی میں موجود تھیں۔

غالباً وہ آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے لیے پاکستان کے پہلے پروجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں اٹلی میں تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں