خلیل الرحمٰن قمر ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں، غلطی سے میں نے اُنہیں دریافت کیا تھا: نعمان اعجاز کا دعویٰ

خلیل الرحمٰن قمر ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں، غلطی سے میں نے اُنہیں دریافت کیا تھا: نعمان اعجاز کا دعویٰ


پاکستانی معروف سینئر و لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ اسکرین رائٹر و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو انہوں نے دریافت کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز و فلموں کے اسکرپٹ دینے والے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ سخت نفرت کا اظہار کیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نفرت کرنے والا بندہ ہی نہیں ہوں، میں نے آج تک صرف لوگوں پر غصہ کیا ہوگا مگر نفرت صرف اور صرف نعمان اعجاز سے کی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اداکار کو گھٹیا انسان بھی قرار دیا ہے۔

ایسے میں اداکار نعمان اعجاز کا بھی تین سال قبل خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ کی صورت میں وائرل ہو گیا ہے۔

نعمان اعجاز نے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف یہ بیان 2021ء میں ایک معروف صحافی اور یوٹیوبر کے بلاگ میں انٹرویو کے دوران دیا تھا۔

ماضی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے میزبان کی جانب سے نعمان اعجاز سے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق رائے کا اظہار کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں خلیل الرحمٰن قمر ذہنی طور پر ایک بیمار انسان ہے، اس دوران شو میں میں موجود سب ناظرین ہنس پڑے جبکہ خاتون میزبان نے نعمان اعجاز کے ساتھ اتفاق کیا۔

نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ دراصل یہ غلطی مجھ سے ہی ہوئی ہے، میں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کیا تھا۔

اسی دوران میزبان نے نعمان اعجاز سے مزید پوچھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی شخصیت اتنی متنازع کیوں ہے؟

اس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ بس سمجھ جائیں، نعمان اعجاز نے اس موضوع پر مزید بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا میں نے خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کر کے غلطی کر لی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں